افغان

پاکستان سے لاکھوں افغان شہریوں کا انخلاء جاری

پشاور (پاک صحافت) پاکستان سے افغان شہریوں کا انخلاء تاحال جاری ہے، خیبر پختونخواہ سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے ملک واپس روانہ ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپخوانخواہ کے طورخم بارڈر سے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 84 ہزار 194 افراد خیبرپختونخوا سے افغانستان بیدخل کیے گئے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخواہ نے کہا ہے کہ پشاور، دیگر سرحدات انگور اڈہ اور خرلاچی سے بھی تارکین وطن کو افغانستان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پشاور، مجموعی طور پر انگور اڈہ بارڈر کے راستے 4 ہزار 627 افراد جبکہ خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بجھوائے گئے۔

دوسری جانب پشاور، خیبر پختونخوا کے تینوں سرحدات سے اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 520 افراد کو افغانستان بھجوایا گیا۔ واضح رہے پاکستانی حکومت کی جانب سے غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر 2023 کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیرقانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 28 دسمبر 2023 تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 52 ہزار 273 افغان باشندے اپنے ملک واپس لوٹ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے