رکن اسمبلی خرم لغاری

جس پارٹی میں جہانگیرترین کی عزت نہیں وہاں ہماری کیا عزت ہوگی۔ رکن اسمبلی

کراچی (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ جس پارٹی میں جہانگیر ترین جیسے شخص کی عزت نہیں وہاں ہماری کیا عزت ہوگی۔ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں بلکہ جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے کہا ہے کہ ہم نے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا ہے اور جہانگیر ترین ہمیں پارٹی میں لے کر آئے ہیں۔ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جس پارٹی میں پرانے دوست اور قربانی دینے والے جہانگیر ترین کی عزت نہیں تو اس سے ہماری بھی کوئی امید نہیں ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کا مزید کہنا ہے کہ سوال ہم سے تب کیا جاسکتا ہے کہ جب ہم پارٹی کا حصہ ہوں۔ ہم آزاد جیت کر جہانگیر ترین کے کہنے پر پارٹی میں آئے تھے۔ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں بلکہ جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے