احسن اقبال

جو دوسروں کو چور ڈاکو کہتا تھا وہ 60 ارب کا ڈاکا ڈال کے چلا گیا۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جو دوسروں کو چور ڈاکو کہتا تھا وہ 60 ارب کا ڈاکا ڈال کے چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک میں ترقی کی کوشش کی، ان کو سازش کے تحت ہٹا دیا گیا ، نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کی ، ان کی کوششوں سے پاکستان کا امن بحال ہوا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نشستوں کا کوئی کوٹہ نہیں ہوتا، ان تمام جماعتوں کا پیچھا پیپلز پارٹی نے بھی کیا لیکن بات نہیں بنی، اس لیے پیپلز پارٹی کی نظر میں یہ جماعتیں بری ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت نے جھوٹا کیس بنا کر مجھے جیل میں ڈالا جو دوسروں کو چور ڈاکو کہتا تھا وہ 60 ارب کا ڈاکا ڈال کے چلا گیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے اپنے امیدواروں کی فہرست تیار کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے