نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے۔ میاں نواز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے کوئٹہ پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سابق وزیرِ اعظم مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سی پیک، ہیلتھ کارڈ، تعلیم، ترقی، امن، روزگار، کاروبار اور حقوق دیے تھے، یہ سلسلہ پھر شروع کریں گے۔  مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، امن پھر واپس لوٹے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے