افغان شہری

افغان خاندانوں کی وطن واپسی جاری، 2 روز میں 60 خاندان افغانستان واپس لوٹ گئے

چمن (پاک صحافت) وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر افغان خاندانوں کے انخلا کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق طورخم سرحد پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر افغان کمشنریٹ خیبرپختونخوا محمد عمران نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں غیرقانونی رہائش پذیر افغان خاندانوں کے انخلا کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ آج 30 افغان خاندانوں کو لے کر 16 ٹرکس طورخم سرحد پہنچ گئے۔ جہاں قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد افغانستان جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر افغان کمشنریٹ کے مطابق افغان جانے والے یہ 30 خاندان 204 افراد پر مشتمل ہے۔ جس میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہے۔ گزشتہ دو روز میں طورخم سرحدی گز رگاہ سے 60 خاندانوں پر مشتمل 554 افراد افغانستان جا چکے ہیں۔ ماہ ستمبر میں 1426 افراد پر مشتمل 280 افغان خاندان رضا کارانہ طور پر طورخم سرحدی گزر گاہ سے افغانستان جا چکے ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ رواں سال ماہ جنوری میں 10 افغان خاندان، ماہ فروری میں 20 خاندان، مارچ میں 52، اپریل میں 28 خاندان، مئی میں 200 خاندان، جون میں 183 خاندان، جولائی میں 192 خاندان، اگست میں 219 افغان خاندان طورخم سرحدی گزرگاہ سے رضاکارانہ طورپر افغانستان جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے