شیری رحمان

نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق اور ناکام حکومت کے خلاف بھلا کون سازش کرسکتا ہے، نہ ہی کسی کو ایسی حکومت کے خلاف سازش کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب آپ خود کا شہید ذوالفقار علی بھٹو سے موازنہ نا کریں کیونکہ بھٹو بننے کے لئے وژن، جرات اور ہمت چاہئے جو خود پھانسی چڑھ گئے لیکن ملک و عوام کے لئے آخری سانس تک ڈٹے رہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خطاب میں سرپرائز تو نہیں ملا لیکن تحریک انصاف کے کارکنان کا دل رکھنے کے لئے ایک خط ضرور لہرایا گیا اور الزام عائد کیا گیا کہ حکومت کے خلاف بیرونی سازش کی جارہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ بیرونی سازش متعلق خط پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کیوں پیش نہیں کیا گیا؟

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے