آپریشن

افغان سرحد پر فورسز کی ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں سے جھڑپ، 4 جوان شہید

(پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب ژوب میں کارروائی کر کے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  سمبازہ کے قریب کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں آنے کی کوشش کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے