پاکستان بھر میں آج بلوچ ثقافتی دن جوش و خروش سے  منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں آج بلوچ ثقافتی دن جوش و خروش سے  منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(پاک صحافت) پاکستان بھر میں آج بلوچ ثقافتی دن نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے  جسے  بلوچ قوم کی ثقافتی عید بھی کہا جاتا ہے،’بلوچ ثقافتی دن‘ کو گزشتہ چند سال سے منایا جا رہا ہے اور اس دن کا مقصد اپنی ثقافت کی ترویج کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ قوم و ثقافت کا شمار نہ صرف پاکستان اور جنوبی ایشیا کی قدیم ترین ثقافتوں میں ہوتا ہے بلکہ اس قوم و ثقافت کی تاریخ بھی صدیوں پر مشتمل ہے۔بلوچ ثقافتی دن‘ کو اگرچہ 2015 سے قبل ہی منانا شروع کیا گیا تھا مگر اسے بھرپور ثقافتی جذبے کے ساتھ 2015 کے بعد منایا جانے لگا۔بلوچ ثقافتی دن‘ کو عام طور پر مارچ کے پہلے ہی ہفتے میں منایا جاتا ہے اور چوں کہ موسم بہار کا آغاز بھی مارچ سے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے تو کئی لوگ اس دن کو موسم بہار کا دن بھی کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں آج یوم حیاء کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے

’بلوچ ثقافتی دن‘ کے موقع پر بلوچستان بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جب کہ تعلیمی اداروں، آرٹس کونسلز اور کلبز سمیت پریس کلبز و نجی اداروں میں بھی اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔بلوچ ثقافتی دن‘ کو روایتی انداز میں منائے جانے کا جوش صرف بلوچستان تک محدود نہیں بلکہ اسے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی، پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی منایا جاتا ہے۔

’بلوچ ثقافتی دن‘ کے موقع پر کراچی کے ساحلِ سمندر سے لے کر لیاری اور لاہور کے الحمرا ہال تک خصوصی تقاریب منعقد کرکے بلوچ ثقافت کو نئی نسل میں روشناس کروایا جاتا ہے۔اگرچہ اس دن کو منانے کی کوئی خاص تاریخ مقرر نہیں تاہم اسے ہر سال مارچ کے پہلے ہی ہفتے میں منایا جاتا ہے۔بلوچ ثقافتی دن‘ کے علاوہ پاکستان میں سندھی ثقافت، مہاجر ثقافت، پنجابی ثقافت، پشتون ثقافت، سرائیکی ثقافت، گلگت بلتستان کی ثقافت و آزاد کشمیر کی ثقافت کا دن بھی مختلف مواقع پر منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے