سراج الحق

عملی میدان میں حکومت نے کچھ نہیں کیا: سراج الحق

لاہور(پاک صحافت)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عملی میدان میں حکومت نے کچھ نہیں کیا ، عمل کا خانہ بالکل خالی ہے صرف دعوے ، وعدے اور اعلانات ہی نظر آتے ہیں،  حکومت عوام کو بے سری لوریاں سناکر اپنا وقت پورا کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ میں کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ  ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے اعصاب جھنجھوڑ کے رکھ دیے ہیں۔ بحران کے شکار عوام کی کوئی داد رسی کرنے کے لیے تیار نہیں۔ وافر مقدار میں چینی ہونے کے باوجود ملک بھر میں چینی 100 روپے کلو سے زیادہ میں فروخت ہورہی ہے۔ یہ چینی مافیا کو نوازنا نہیں تو اور کیاہے؟

مزید پڑھیں: ملک کا آئین سب سے بالا تر ہے: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ  حکومت نے فروری میں سب سے کم یوٹرن اور جھوٹ بولے ہیں کیونکہ مہینے کے دن کم تھے۔حکومت کے ہزار دن میں صرف دعوے ، وعدے اور اعلانات ہیں ، عمل کا خانہ خالی ہے ۔ دنیا کے مختلف ممالک میں پیدا کی جانے والی اسلاموفوبیا کی لہر کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ، اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اللہ کے نظام کو ہی غالب آناہے ۔ جماعت اسلامی واحد آپشن ہے ۔ ہم فرد کی نہیں اللہ اور رسول ؐ کے نظام کی حکمرانی چاہتے ہیں ۔ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے تبدیلی کے وعدے ہوا میں تحلیل ہوتے نظرآرہے ہیں ۔موجودہ دور میں مہنگائی نے عام آدمی کی کمرتوڑ کے رکھ دی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر جماعت اسلامی 12مارچ کو فیصل آباد اور21مارچ کو ملتان میں جلسہ کرے گی۔

سینیٹر سراج الحق کہاکہ ملک میں 2 کروڑ سے زیادہ بچے اسکول سے باہر ہیں لیکن حکومت اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ حکومت نے دن بہ دن عوام کی پریشانیوں کے انبار لگا دیے ہیں۔ اسکول کے ساتھ ساتھ بہت سارے طالب علم کالجز، یونیورسٹی جیسی تعلیم سے محروم ہیں۔ آئے روز تعلیم کا مہنگا ہونا اور حکومت کا توجہ نہ کرنا قابل افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے