9 مئی

9 مئی واقعات کے واقعات میں نامزد 213 ملزمان کیخلاف ٹرائلز شروع

اسلام آباد (پاک صحافت) 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں نامزد 213 ملزمان کے خلاف ٹرائلز شروع ہو گئے۔ اس حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالتوں نے 164 ملزمان کو پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے 6 مقدمات میں تحقیقات مکمل کر کے 213 ملزمان کے چالان عدالتوں میں جمع کروا دیے جبکہ عدالتوں نے 4 مقدمات میں ملزمان کو نوٹسز جاری کیے ہیں، ملزمان اگلی پیشی پر حاضریاں لگائیں گے۔

واضح رہے کہ پراسیکیوشن نے بتایا کہ 9 اور 10مئی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں 350 سے زائد ملزمان نامزد ہیں، ان مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزراء اور ارکانِ اسمبلی بھی نامزد ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمات خیبر، مہمند اور پشاور کے 8 تھانوں میں درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے