قرضہ

پی ٹی آئی حکومت نے صر ف 5 ماہ کے دوران 4 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کا قرض لے لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) تبدیلی سرکار ریکارڈ پر ریکارڈ بناتی جا رہی ہے، اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران غیر ملکی اداروں سے 4 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کا قرض لے لیا۔ اعداد شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران حکومت نے مجموعی طور پر 14 ارب ڈالرز سے زائد غیر ملکی امداد کا تخمینہ لگایا ہے جس میں سے 13 ارب 87 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم قرض کے طور پر لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے حاصل کئے گئے قرض میں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم بجٹ سپورٹ کے لئے لی گئی ہے، اس کے علاوہ 46 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز قلیل مدتی قرض اور ایک کروڑ 84 لاکھ ڈالرز سے زائد ٹی ڈی پیز کے طور پر لئے گئے ہیں۔قرض میں لئے گئے 4 ارب 70 کروڑ ڈالرز میں سے ایک ارب 53 کروڑ ڈالرز سے زائد مختلف بین الاقوامی بینکوں سے لئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ جولائی سے نومبر 2021 کے دوران حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب 21 کروڑ ڈالر بطور قرض حاصل کئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو نومبر 2021 میں متعدد مالیاتی ذرائع سے 80 کروڑ 23 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جن میں سے 66 کروڑ 32 لاکھ ڈالرغیر ملکی کمرشل بینکوں سے لئے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں دبئی بینک سے 72 کروڑ ڈالر، اسٹینڈرڈ چارٹر بینک سے 15 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز ، اجمان بینک سے 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور دیگر بینکوں سے مجموعی طور پر 27 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم بطور قرض لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے