مصدق ملک

پاکستان اگلے ماہ روس سے سستا تیل درآمد کرے گا۔ وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان اگلے ماہ روس سے سستا تیل درآمد کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے پاکستان اگلے ماہ روس سے سستا تیل درآمد کرے گا حکومت آئندہ ماہ روسی خام تیل کا پہلا آرڈر دے گی جسے پاکستان پہنچنے میں تقریبا 4 ہفتے لگیں گے۔ اس سلسلے میں روس کے ساتھ مذاکرات کامیابی سے مکمل کرلئے گئے ہیں۔

مصدق ملک کا مزید کہنا ہے کہ تیل کی پہلی کھیپ اگلے ماہ پہنچ جائے گی، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس کھیپ کی درآمد کے بعد حکومت سستے نرخوں پر تیل فروخت کرسکے گی۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت امیر اور غریب طبقے کے لئے تیل کے مختلف نرخ متعارف کرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے، تیل کی نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد غریب اور کم آمدنی والے افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم تیل کو پاکستان پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا، تقریبا 26 سے 27 دن، ساتھ ہی بتایا کہ تیل سمندر کے راستے ملک میں پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے