رینجرز

جڑانوالہ میں حالات کشیدہ، دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

فیصل آباد (پاک صحافت) جڑانوالہ میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں اقلیتوں کی املاک پر حملے کے بعد کشیدہ حالات کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی مکمل بحالی تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ پولیس کی بھاری نفری شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کو تبدیل کردیا ہے۔

نئے اسسٹنٹ کمشنر نے پنجاب حکومت کو رینجرز کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے