آصفہ بھٹو

لاہور والوں نے چوتھی بار وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے والے کو مسترد کردیا۔ آصفہ بھٹو

لاہور (پاک صحافت) آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ لاہور والوں نے چوتھی بار وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے والے کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہوریوں نے ثابت کردیا وہ جمہوریت کے چاہنے والے ہیں، لاہوریوں نے ثابت کردیا وہ سیاست میں نئی سوچ پسند کرتے ہیں۔

آصفہ بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ دنیا دیکھ لے لاہور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) لاہور والوں کا ایسا پاور شو نہیں کرسکتی جیسا آج پیپلز پارٹی نے کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے وزارتِ عظمی کے امیدوار کو مباحثے کا چیلنج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے