راجہ پرویز اشرف

پارلیمان کے علاوہ کوئی ایسی قوت نہیں جو عوام کی ترجمانی کرسکے۔ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے علاوہ کوئی ایسی قوت نہیں جو عوام کی ترجمانی کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی سوچنا چاہیے کہ وہ 9 رکنی بینچ سے شروع ہوئے اور تین پر آگئے، ابھی بھی وہ ڈٹے ہوئے ہیں، وہ کہہ دیتے کہ ٹھیک ہے میں فل کورٹ ریفرنس میں جانے کے لئے تیار ہوں، آپ پوری سپریم کورٹ کو بٹھا کر فیصلہ کردیں۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ جو بھی فیصلہ آئے گا سب کے منہ بند ہوجائیں گے، سارے ہی کہہ رہے ہیں کہ سرجوڑنے کی ضرورت ہے، ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کی ضرورت ہے لیکن یہ کون کرے گا، کون آئے گا، ملک میں جو فورسز ہیں وہ یہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ہے، عدلیہ ہے اور پارلیمنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ ان سارے آپشنز میں کوئی بہترین آپشن ہے تو وہ پارلیمان ہے۔ اگر کوئی پارلیمان کو نہیں مانتا تو وہ سیاستدان ہی نہیں ہے، جمہوریت پسند ہی نہیں ہے وہ تو پھر موقع پرست ہے۔ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے اسمبلی میں آنے کی بات اس وقت کی جب میں ان کے استعفے منظور کرچکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے