اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 15 ماہ بعد 46 ہزار کی حد بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 15 ماہ بعد 46 ہزار کی حد بحال ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 15 ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوا سال بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے آخری دن کے ایس ای 100 انڈیکس 15 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔

پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک موقع پر 46 ہزار 29 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پندرہ ماہ کی بلندترین سطح پر جاپہنچی۔ ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو بائیس پوائنٹس اضافے سے پینتالیس ہزار نو سو بیس پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے