اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ۵ ممالک غیر مستقل ممبر منتخب

نیویارک {پاک صحافت}  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے ذریعہ پانچ ممالک کو غیر مستقل ممبر منتخب کرلیا گیا ہے جو سال 2022 سے 2023 تک سلامتی کونسل کے غیر مستقل ممبر کے طور پر موجود رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2022 سے 2023 تک سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ممبروں کا انتخاب کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2022 سے 2023 تک سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ممبروں کا انتخاب کرلیا ہے جو ایک سال کے لیئے اس کونسل کے ممبر رہیں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات، برازیل، البانیہ  گھانا اور گبون نے سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشستیں حاصل کی ہیں۔

جنرل اسمبلی میں متحدہ عرب امارات کو کل 193 ووٹوں میں سے 179، برازیل کو 181 ووٹ، البانیہ کو 175 ووٹ، گھانا کو 185 ووٹ اور گبون کو 183 ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پانچ مستقل ممبروں اور دس غیر مستقل ممبروں پر مشتمل ہے، جس میں ہر سال پانچ غیر مستقل ممبران تبدیل ہوتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ممبروں کی حیثیت سے امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ کے پاس ویٹو پاور ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے