احسن اقبال

اتحادی حکومت نے پاکستان کو کھائی میں گرنے سے بچا لیا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت نے پاکستان کو کھائی میں گرنے سے بچا لیا ہے، ہم نے سیاست کو کنارے رکھ کر ملک کو بچانے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویت نام میں 30 ارب ڈالر سالانہ غیرملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جبکہ پاکستان میں صرف ڈیڑھ ارب ڈالر غیرملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ چین دنیا سے سوا دو ہزار ارب ڈالر کی درآمدات کر رہا ہے جبکہ پاکستان صرف تین ارب ڈالر کی چین کو ایکسپورٹ کرتا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں شرطیں لگ رہی تھیں کہ پاکستان میں ڈالر 300 روپے کا کب ہو گا جبکہ اج پاکستان مستحکم ہو رہا ہے۔ ہمارے پاس دو چوائس تھی کہ سیاست بچائیں یا ریاست، ہم نے اپنا گردہ بچا کر پاکستان کی معیشت کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چھ سے آٹھ ماہ میں معیشت میں استحکام آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے