دفتر خارجہ

شبیرشاہ سمیت تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شبیر شاہ سمیت تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شبیر شاہ اور ان ہزاروں کشمیری سیاسی رہنماوں و کارکنوں کی قید کو طول دینے کا سلسلہ بند کرے جن کا جرم یہ ہے کہ وہ خودارادیت کے نا قابل تنسیخ حق کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ شبیر احمد شاہ کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بجا طور پر ضمیر کا قیدی قرار دیا ہے۔ کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا اور من گھڑت الزامات سے بری کیا جائے۔

یاد رہے کہ شبیر احمد شاہ اس وقت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند ہیں اور وہ اپنے سیاسی نظریے کی وجہ سے مجموعی طو ر پر 36 سال بھارتی جیلوں میں گزار چکے ہیں۔

جموں و کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے بانی و صدر شبیر احمد شاہ کی مسلسل قید کو اس ماہ چھ سال مکمل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے