رحمان ملک

ٹی ٹی پی کے خلاف سخت اقدامات خطے کے امن کے لیے انتہائی ضروری ہیں، رحمان ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے لہذا ملا بردار کو انہیں پاکستان کے حوالے کرنا ہوگا۔

رحمان ملک کا کہنا ہے کہ صرف کالعدم ٹی ٹی پی کی پاکستان مخالف سرگرمیوں پر نظر رکھنے کےلئےکمیشن بناناکافی نہیں ہوگا بلکہ طالبان کی نئی انتظامیہ کو انہیں پاکستان کے حوالے کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ کالعدم  ٹی ٹی پی کے خلاف سخت اقدامات پورے خطے کے امن کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ رحمان ملک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کالعدم  ٹی ٹی پی دہشت گرد کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں پاکستان کے لیے مطلوب ہیں کیونکہ ہم آرمی پبلک سکول پشاور کے قتل عام اور دیگر دہشت گردانہ حملوں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ العدم ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی رہائی ہمارے ملک اور پورے خطے کے لیے نقصان دہ اور خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے