مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ

جب آدمی خود چور ہو تو دوسروں کو چور سمجھتاہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب آدمی خود چور ہو تو دوسروں کو چور سمجھتا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی قانون سے متعلق اپویشن نے ایک ترمیم پیش نہیں کی، تمام ہسپتالوں اور سکولوں کی چلانے کی ذمہ داری میری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہ جب میں گورنر سندھ سے ملاقات کیلئے گورنر ہاؤس جا رہا تھا تو مجھے راستے میں خطرہ محسوس ہو رہا تھا کہ کہیں کوئی “”سیٹنگ”” ہی نہ ہو ۔ خیال رہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نےبلدیاتی قانون میں کوئی ترمیم پیش نہیں کی،اپوزیشن کوترمیم نہیں ہنگامہ آرائی میں دلچسپی ہے، جب آدمی خود چور ہو تو دوسروں کو چور سمجھتاہے۔

واضح رہے کہ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ   گورنر سندھ نے ہمارے بھیجے گئے بل کو مسترد کرنے کا نہ صرف ارادہ کیا بلکہ میڈیا پر کہا کہ  کل میرے پاس وزیر اعلیٰ سندھ آرہے ہیں تو ہم بل مسترد کر دیں گے ،  ایسے کوئی پلان ٹی وی پر تھوڑی بتا دیتے ہیں ؟، مجھے تو گورنر ہاؤس جاتے ڈر لگ رہا تھا کہ راستے میں کوئی سیٹنگ ہی نہ ہو ۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے