عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی سے سیاسی بردباری کی امید رکھتی ہے۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی سے سیاسی بردباری کی امید رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مختلف اور متصادم ایجنڈے سب سے بڑا چیلنج ہے، ہم نجکاری کی بات کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی نجکاری کے سخت خلاف ہیں۔ پاکستان میں حکومت سازی کیلیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد ہوا ہے، یہ اتحاد ایک کٹھن سفر ہوگا۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے کی پی ڈی ایم میں 16 جماعتوں کا اتحاد تھا، جس میں اتفاق تھا، اس بار دیگر جماعتیں کشتی میں سوار ہونے کے بجائے ساحل پر کھڑا ہونا پسند کرتیں ہیں، ساحل پر کھڑے ہونے والے، تماشہ دیکھنے والے افراد میں شامل ہوتے ہیں، ساتھ دینے والے نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ کہاوت ہے کہ سیاست میں دل نہیں ہوتا لیکن میرا ماننا یہ ہے کہ سیاست میں حیا بھی نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے