جان اچکزئی

ٓآپریشن کسی کمیونٹی نہیں، غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آپریشن کسی کمیونٹی کے خلاف نہیں، غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں اس صورتِ حال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں، ایسا کوئی کام نہ کریں جس کا نقصان آئندہ اٹھانا پڑے، غیر قانونی افراد کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ اب تک ہم نے 100 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا ہے، تمام غیر قانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ چمن بارڈر سے 35 ہزار غیر ملکی تارکین اپنے ملک گئے ہیں، کسی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کے ساتھ امتیازی کارروائی نہیں کی جائے گی، غیر قانونی طریقے سے دستاویزات بنانے اور بنوانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو حراست میں لے کر بے دخل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے لیے ہولڈنگ سینٹر بنائے گئے ہیں،  ہولڈنگ مراکز میں غیر قانونی مقیم افراد کو عارضی طور پر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کامیابی سے جاری ہے، غیر قانونی تارکین نہ تو جائیداد کی رجسٹری اور نہ ہی کسی فرد کا اپنے نام انتقال کراسکتے ہیں، ایسے افراد کسی دوسرے کے نام پر جائیدادیں خریدتے ہیں، انہیں بحق سرکار ضبط کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے