غیر قانونی تارکین ہفتے بعد بھی رضاکارانہ طور پر واپس جا سکتے ہیں، فیروز جمال شاہ

پشاور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا فیروز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین ہفتے بعد بھی رضاکارانہ طور پر واپس جا سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا، غیر قانونی مقیم افراد وطن واپس جانے کے بعد ویزا لگوا کر اگلے دن آ جائیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر واپس نہ جانے والے 52 ہزار غیر ملکیوں کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ نگراں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے، اس لیے افغان حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کراس بارڈ اسمگلنگ کےخلاف کریک ڈاؤن سے ڈالر کی  قدر میں کمی آئی۔ فیروزجمال شاہ نے بتایا ہے کہ بہتر طرزِ حکمرانی سے سونا، پیٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے