مریم اورنگزیب

عمران خان توشہ خانہ کے چور، جھوٹے، فارن ایجنٹ اور 60 ارب کے ڈاکو ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کے چور، جھوٹے، فارن ایجنٹ، القادر ٹرسٹ کے 60 ارب کے ڈاکو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اونگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے مریم نواز کو نواز شریف کی کمزوری سمجھ کر باپ کے سامنے گرفتار کیا اور سزائے موت کی چکی میں ڈالا، ہمارے بارے میں عدالتی فیصلے پڑھو اور شرم کرو۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو جیل میں ڈالا کیونکہ تمہاری چوری، نااہلی اور عوام دشمنی پر سوال اٹھاتے تھے۔ یہ فرق ہوتا ہے حقیقی اور مصنوعی سیاسی جماعتوں اور قیادت میں، یہ فرق ہوتا ہے اصل سیاسی جماعت میں اور سیاست کے لبادے میں مسلح جتھوں میں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف 15 کلو ہیروئن سمیت بغیر تحقیقات کی جھوٹے مقدمات بنائے اور جیلوں میں ڈالا۔ تم اور تمہارے مسلح جتھوں پر قومی و حساس عمارتوں پر حملے، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی، ریڈیو پاکستان، مساجد، سکول، ہسپتال اور ایمبولنسز جلانے کے جرم پر مقدمے بنے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تم اور تمہاری کابینہ گرفتاری پر روتی، بھاگتی، گیدڑوں کی طرح چھپتی پھرتی ہے، تمہیں چھوڑتی جا رہی ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ تم توشہ خانہ کے چور، جھوٹے، فارن ایجنٹ، القادر ٹرسٹ کے 60 ارب کے ڈاکو ہو اور تم اور تمہارے جتھوں نے وطن پر لشکرکشی کی اور کروائی۔ ہم سے اپنا موازنہ نہ کرو۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے