مرتضی وہاب

اسد عمر جیسے وزیر ہوا میں بات کریں گے تو دیگر وزراء کا کیا حال ہوگا، ترجمان سندھ حکومت

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اسد عمر کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اسد عمر جیسے وزیر ہوا میں بات کریں گے تو دیگر وزراء کا کیا حال ہوگا، مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اسد عمر سندھ میں وفاق کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق حقائق کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مشیرِ قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  نے وفاقی وزیر اسد عمر  کو حقائق سے لاعلم وزیر قرار دے دیا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی سیاسی بیان بازی پر انحصار کر رہا ہے، موصوف نے اپنی ہی حکومت کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

واضح رہے کہ مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کے عوام کو صرف تسلی دینے کے علاوہ کچھ نہیں دیا، آخر کب تک سندھ کے عوام کو لالی پاپ دیتے رہیں گے۔ ہمیں خوشی ہے کہ سلیکٹڈ حکومت پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زیادہ منصوبے رکھ رہی ہے، مگر سندھ کے عوام کو تعصب کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے