بیلٹ باکس

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی، ووٹرز نے بیلٹ باکس توڑ دیئے

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا  کے بلدیاتی انتخاب کے دوران بدنظمی کے واقعات سامنے آرہے ہیں،  ذرائع کے مطابق ضلع خیبرکے 3 مختلف پولنگ اسٹیشنز پر بے نظمی اور بھگدڑ کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب  تحصیل لنڈی کوتل 82 میں ووٹرز نے بے نظمی کے دوران بیلٹ باکس توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی ایک اور تحصیل جمرود وی سی ون کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹر مشتعل ہو گئے جنہوں نے پولنگ اسٹیشن کے اندر الیکشن کے عملے کے خلاف نعرے بازی کی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں راتوں رات ایک پولنگ اسٹیشن کو ختم کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے  کہ  خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا یہ سلسلہ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ ضلع خیبرکے 3 مختلف پولنگ اسٹیشنز پر بے نظمی اور بھگدڑ کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے