مزارات

ویکسینیٹڈ افراد کیلئے سینما اور مزار کھولنے کی اجازت

اسلام آباد (پاک صحافت) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا اور ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے سینما اور مزارات کھولنے کی اجازت دے دی۔ این سی او سی سے جاری بیان کے مطابق فورم کے اجلاس میں اضلاع کی مکمل ویکسینیشن کی سطح کے تناسب اور ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور وبا کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی کو دیکھتے ہوئے پابندیوں میں مزید نرمی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کم بیماری کے پھیلاؤ اور جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں فورم نے ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو بھی ختم کر دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این پی آئیز کا نفاذ 16 سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا اور 28 اکتوبر کو این سی او سی کے اجلاس میں موجودہ این پی آئیز پر نظر ثانی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد بڑھا کر 200 سے 300 کردی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد 400 سے بڑھا کر 500 کردی گئی ہے۔ این سی او سی نے سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لیے کھول دیا ہے۔ فورم نے اس امر پہ زور دیا کہ عوام کو ویکسینیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور پر اپنانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے