آریان خان

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا

ممبئی (پاک صحافت) معروف ہالی وڈ اداکار شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کے مطابق ممبئی کی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد انہیں ممبئی کے آرتھر جیل منتقل کیا گیا، جہاں جیل حکام نے آریان خان کو قیدی نمبر الاٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تین اکتوبر کروز شپ منشیات کیس میں حراست میں لیے گئے آریان خان کو قیدی نمبر N956 دیا گیا، یہ تازہ ترین کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی ہے جب ممبئی کی مقامی عدالت نے آریان خان کی ضمانت سے متعلق فیصلہ بیس اکتوبر تک محفوظ کیا۔ یاد رہے کہ این سی بی نے کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپہ مارکر آریان سمیت 18 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب آریان خان کی فیملی نے اُن کے لیے ساڑھے چار ہزار روپے بھجوائے ہیں جو جیل حکام کو مل گئے ہیں، فیملی نے یہ رقم آریان خان کے کینٹین اخراجات کے لیے بھجوائی ہے، جیل قواعد کے مطابق ایک قیدی کو ہر ماہ ساڑھے 4 ہزار روپے ہی بھجوائے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے