مراد علی شاہ

وفاق کی جانب سے عجیب و غریب بیانات آتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سندھ کے لئے فندز کا اعلان تو کرتی ہے، لیکن فنڈز کی رقم ادا نہیں کرتی۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 869 ارپ روپے ملنے تھے، وفاق نے اس سال 760 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، جن میں سے 147 ارب روپے اب ملنے ہیں، مگر لگتا نہیں کہ یہ رقم ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکمران جماعت پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس کی ویکسین خریدنے نہیں دیتے، نہ ویکسین کی قیمتیں بتاتے ہیں، میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کورونا ویکسین لگوائیں اور احتیاط کریں، ہم سے کہا گیا کہ آپ ویکسین کی فکر نہ کریں، پھر پتہ چلا کہ پہلے پنجاب اور بعد میں سندھ میں ویکسین ختم ہوئی۔ وزیر اعلٰی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے انفیکشن اسپتال بنایا ہے۔

واض رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید بتانا تھا کہ ہم نے سارے ملک سے ملاکر ڈبل کورونا ٹیسٹنگ کی ہے، ہمارے پاس 80 فیصد لوگ کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں، کل بھی بڑا شور ڈالا گیا کہ سندھ حکومت پیسہ کھا گئی، کہا جاتا ہے کہ سندھ میں کوئی کام نہیں کرتا۔ مجھے کسی صوبے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم نے وفاق کے روڈز بھی سندھ میں بنوائے ہیں، دوسرے صوبوں میں صوبائی روڈز بھی وفاق بنا رہا ہے، وفاق کی جانب سے عجیب و غریب بیانات آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے