طلباء

طلباء کے لئے بڑی خبر، اختیاری مضامین میں فیل ہونے والے پاس تصور ہوں گے

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ  سعید غنی نے طلباء کو بڑی خبر سنادی،  سعید غنی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے اختیاری مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو پاسنگ مارکس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اختیاری مضامین میں فیل ہونے کی صورت میں پاسنگ مارکس دئیے جائیں گے جبکہ لازمی مضامین کے مارکس اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری کالجز، سیکرٹری یونیورسٹیز، سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کلاس نہم اور گیارہویں کے امتحانات کی تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ جولائی میں دسویں کے امتحانات کے فوری بعد نویں کے امتحانات لیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق فرسٹ ایئر کے امتحانات بارہویں جماعت کے امتحانات کے  فوری بعد اگست میں لئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے اجلاس میں صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا، امتحانات کے45 روز کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے طلبہ کے پریکٹیکل امتحانات لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے