مراد علی شاہ

وفاقی حکومت سے کوئی خوش نہیں، یہ بے حس لوگ ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) سے کچھ اختلافات ہیں لیکن وفاقی حکومت سے تو کوئی خوش نہیں۔ خیال رہے کہ مراد علی شا ہ نے وفاقی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بے حس لوگ ہیں، کل یہ کہیں گے کہ بھوک سے کون مر رہا ہے؟

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا،  وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق سے عوام کو ریلیف نہ ملنے سے متعلق کہا کہ یہ کہیں گے کہ لوگ کھانا تو کھا ہی رہے ہیں، بس یہ نکلیں، لوگوں کی جان چھوڑیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ قومی اور پنجاب اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے ٹف ٹائم دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ اسلام آباد میں بڑے بڑے لوگوں کے مکانات کو ریگولرائز کیا گیا، کراچی کے نسلہ ٹاور کو گرانے کے بجائے کوئی اور طریقہ بھی ہو سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمارت کو ریگولرائز کرنے کی بات کر رہا ہوں، جنہوں نے منظوری دی ان کو چھوڑنے کی نہیں، نسلہ ٹاور کی جن لوگوں نے منظوری دی ان کو سزا ہونی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے