حمزہ شہباز

اوچھے ہتھکنڈوں سے ن لیگ کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ خانیوال میں لیگی رہنما کو نشانہ بنانے کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کسی صورت ن لیگ کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے خانیوال میں ضمنی الیکشن میں سرگرم مسلم لیگ ن کے کونسلر شاہد رفیق پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ خانیوال کے ضمنی الیکشن میں سرگرم شاہد رفیق کو نشانہ بنایا گیا، کارکن اور مقامی رہنماؤں کے حوصلے بلند ہیں، فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے پر قانونی کارروائی کی نگرانی کیلئے اپنی نامزد کردہ ٹیم کل خانیوال روانہ کر رہا ہوں، قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کو تلاش کر کے فوری کارروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے