بلاول

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھابیجی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھابیجی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے تبدیلی کے نام پر تباہی دیکھی ہے، آپ نے دیکھ لیا کہ باقی باتیں کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی کام کر کے دکھاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے جب سی پیک کی بنیاد رکھی تو اس وقت بھی ہم تنقید کے نشانے پر تھے، سابق صدر کی سوچ کی وجہ سے ملک کو معاشی استحکام ملا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بی بی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تصور متعارف کرایا اور ہم نے اس کے تحت کئی منصوبے بنائے، تھر کول کے ذریعے سندھ نے اپنا حصہ ڈالا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہاکہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا تصور پی پی نے متعارف کرایا، پیپلز پارٹی کی حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عوام اور دنیا پیپلز پارٹی کی کارکردگی کو تسلیم کر رہی ہے، عوام تسلیم کر رہے ہیں کہ ہماری جماعت کے خلاف ماضی میں کردار کشی ہوتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے