فضل الرحمان

حکومت خلاف اسلام قانون سازی سے باز رہے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) ف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خلاف اسلام قانون سازی سے باز رہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاق المدارس العربیہ کی مجلس شوریٰ عمومی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کو خبردار کر دیا۔  جے یو آئی سربراہ کا کنا تھا کہ ہم خلافِ اسلام قانون سازی کی کوششوں کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

واضح رہے کہ خطاب کے دوران فضل الرحما ن نے مزید کہا کہ  عالمی اسٹیبلشمنٹ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ مشاورت کے بعد پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کے خلاف احتجاج کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے