رانا ثناءاللہ

عید والے دن عمران خان اور پوری کابینہ نے توہین عدالت کی ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عید والے دن عمران خان اور پوری کابینہ نے عدالتی حکم کے باوجود شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال کر توہین عدالت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے ویڈیو بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کا بیان جھوٹا ہے۔ وفاقی کابینہ نے عید والے دن قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال کر توہین عدالت کی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود عید والے دن دفتر کھلوا کر غیر قانونی سمری سرکولیٹ کی گئی ہے۔ شیخ رشید دفتر کھول کر آٹا، چینی، ایل این جی، رنگ روڈ کے چوروں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے