مرتضی سولنگی

صدر استعفی دیں گے یا آفس میں رہیں گے اس کا علم نہیں۔ نگران وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ صدر استعفی دیں گے یا آفس میں رہیں گے اس کا علم نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسوّدوں پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دستخطوں کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ صدرمملکت کے پاس فیصلے کیلئے دس دن کا وقت ہوتا ہے، انہوں نے بلز پر دستخط کئے نہ ہی مشاہدات درج کرکے واپس بھیجے، آج سے پہلے بغیر مشاہدات کوئی بل واپس بھیجنے کی مثال نہیں ملتی۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ صدر کو بل پر اعتراضات لگا کر واپس بھیجنا چاہیے تھا، آئین میں آرٹیکل 75 موجود ہے جسے سب پڑھ سکتے ہیں، صدر نے بلز کی مدت ختم ہونے کے بعد ذاتی اکاؤنٹ سے وضاحت دینا پسند کیا، صدر ریاست کے سربراہ ہیں ان کی بہت تعظیم ہے، دوران صدارت ان کے خلاف کوئی کارروائی یا تفتیش نہیں ہوسکتی، کسی صورت نہیں چاہیں گے ایوان صدر جا کر ریکارڈ قبضے میں لیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے