سعید غنی عمران خان

وزیر اعظم کے دورہ کراچی پر سعید غنی کا سخت ردعمل کااظہار

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی پر سخت ردعمل کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چند گھنٹوں کے لیے نہیں چند دنوں کے لیے سندھ آئیں، تین سال میں وزیر اعظم صرف 4 سے 5 مرتبہ چند گھنٹوں کے لیے ہی سندھ آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان بے شک سندھ کو اپنا نہ سمجھیں مگر سندھ پاکستان کاصوبہ ہے،  وزیر اعظم خالی اعلانات کرنے کی بجائے عملی طور پر سندھ کے لیے منصوبے دیں۔ انہوں نے یاددہانی کراتے ہوئے بتایا کہ فائر بریگیڈ ہوں یا گرین لائیں منصوبہ یہ سابق وفاقی حکومت کے منصوبے تھے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اپنے ردعمل میں مزید کہاکہ  وزیر اعظم کو سندھ میں کینسر کے مفت علاج کے اسپتال دیکھ کر تکیلف تو ہوگی، وزیراعظم تھر جانے والی شاہراہ پر بھی سفر کریں جو پیپلز پارٹی نے تعمیر کی ہے، وزیر اعظم این آئی سی وی ڈی بھی دیکھیں جہاں عوام کا مفت علاج ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے