خواجہ آصف

افغانستان کیساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان کیساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتے، طاقت آخری چارہ کار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی بھارت کے ساتھ تجارتی راہداری بند کرسکتا ہے، افغانستان اپنی سرزمین پر پاکستان مخالف دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام رہتا ہے تو راہداری بند کرسکتے ہیں۔ اگر افغانستان ہمارے ساتھ دشمن جیسا سلوک کرتا ہے تو ہم انہیں تجارتی راہداری کیوں فراہم کریں؟۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پیغام بھیجنے کی ضرورت ہے کہ سرحد پار دہشت گردی بہت بڑھ چکی، پاکستان کابل میں ڈی فیکٹو حکمرانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ ہم اسے اس طرح جاری نہیں رکھ سکتے۔ فروری 2023 میں کابل کے دورے میں طالبان وزراء سے کہا تھا کہ وہ ٹی ٹی پی کے ماضی کے احسانات کی وجہ سے کابل کے ہاتھ نہ باندھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹی ٹی پی نے آپ پر احسان کیا ہے اور آپ ان کے شکر گزار ہیں تو ان پر قابو رکھیں، ٹی ٹی پی کو ہمارے ساتھ جنگ شروع نہ کرنے دیں، آپ ان کے اتحادی نہ بن جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے