مریم نواز

وزیراعلی پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری دی گئی۔ جب کہ اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ مریم نواز نے رینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کے مطابق ٹیکس میں فرق پر اسسمنٹ رپورٹ بنانے کی ہدایت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمگلنگ اور منشیات کی منتقلی روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹ قائم کی جائیں گی۔ گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کیلئے ای ٹائیٹل ڈاکومنٹ کا آغاز کیا گیا، اور 12.5 فیصد ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوا۔

وزیراعلی کو بتایا گیا کہ افیون فیکٹری کی بحالی کا جائزہ لیا گیا، فارماسیوٹیکل میں 900 ملین روپے کا فائدہ ہوگا، ایکسائز ڈپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعے سروسز فراہم کرے گا، ایکسائز ڈپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے