منظور وسان

ارسا کا 3 ٹیئر فارمولے کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، منظور حسین وسان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  صوبائی مشیرِ زراعت منظور حسین وسان نے ارسا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا  ہے کہ ارسا کا 3 ٹیئر فارمولے کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اس سے فصلیں تباہ ہوں گی۔ مشیرِ زراعت سندھ نے کہا کہ 18 سالوں سے ارسا سندھ کو کم پانی دے رہا ہے، اس کا حساب کون دے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیرِ زراعت منظور وسان نے پانی کی تقسیم کیلئے ارسا کے 3 ٹیئر فارمولے کو سندھ حکومت کی جانب سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1991ء آبی معاہدے کے تحت حصے کا پانی دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق منظور حسین وسان نے وفاقی حکومت سے سوال کیا کہ سندھ 28 فیصد پانی کی کمی کیوں برداشت کرے، دوسرے صوبے کیوں نہیں؟

واضح رہے کہ مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان کا مزید کہنا تھا کہ ربیع کے سیزن میں سندھ کو حصے کا پانی کم دے کر وفاق گندم سمیت دیگر زرعی بحران پیدا کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارسا، پنجاب اور واپڈا سندھ کا زرعی پانی چوری کرنے میں ملوث ہیں، عمران حکومت نے سندھ کی زراعت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے، سندھ کو پانی کم ملنے سے صوبے کی زراعت کو اربوں روپے کا نقصان ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے