خواجہ آصف

پاکستان میں دہشت گردی افغانستان کی وجہ سے ہے۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی افغانستان کی وجہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی افغانستان کی وجہ سے ہے، اسلام آباد کی کوششوں کے باوجود کابل اس ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں کر رہا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کے پیش نظر بارڈر کی صورتِ حال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا علم ہونے کے باوجود وہ پاکستان کے خلاف آپریٹ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاک افغان سرحد ساری دنیا کی روایتی سرحدوں سے مختلف ہے، پاکستان کو موجودہ حالات کے پیش نظر بارڈر پر تمام عالمی قوانین نافذ کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے