شہباز شریف

پاکستان کسی سے دشمنی نہیں چاہتا، سب سے دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی سے دشمنی نہیں چاہتا، سب سے دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں سفراء کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان کے بابرکت موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جہاں یہ مقدس مہینہ نہ صرف روزہ رکھنے بلکہ قربانی اور نظم وضبط کا درس دیتا ہے۔ ہمیں انہی اقدار کی موجودہ دور میں شدید ضرورت ہے کیونکہ ہم اس وقت مختلف شعبوں میں ہر سطح پر متعدد چیلنجوں میں گھرے ہوئے ہیں، تنازعات سے گھری اس دنیا میں رمضان کی روح ہمیں دنیا بھر میں امید اور امن کے پیغام کو پھیلانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا آئین تمام پاکستانی شہریوں کو بلاتفریق یکساں انسانی حقوق کی فراہمی کا ضامن ہے اور آئین میں دیے گئے ان حقوق کو حقیقی شکل دینے کے لیے ہم نے متعدد قانونی اقدامات کیے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں ہر برادری کو اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرنے کی مکمل آزادی ہے اور پاکستانی معاشرے کے اس مثبت پہلو کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن پسند قوم کی حیثیت سے عالمی برادری کے تمام رکن ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے اور کسی سے بھی دشمنی نہیں چاہتا اور میری حکومت ہمارے بانیان کے اس وژن پر عمل پیرا ہوتی رہے گی۔ اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں حال ہی میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں فلسطین کے عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں اور ہم امید کرتے ہیں سیکیورٹی کونسل کی اس قرارداد پر فوری طور پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا اور فلسطینیوں کے خلاف جاری سفاکیت کا خاتمہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے