مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کینسر اسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا، ان کو کینسر اسپتال کی سائٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ مریم نواز نے کینسر اسپتال کے لیے دنیا بھر سے بہترین اسپیشلسٹ ڈاکٹر بلانے کی اور مریضوں کے تیماروں کے لیے ہوٹل بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے سرکاری کینسر اسپتال بنائیں گے، پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر اسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ہو گا۔ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کینسر اسپتال میں بہترین ڈاکٹر اور جدید ترین مشینری لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے