وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ کیجانب سے عوام کو وارننگ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر صوبے کی عوام کو وارننگ دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورت حال جاری رہی تو حد سے زیادہ جانی نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایس او پیز پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا گیا تو حکومت سخت کارروائی کرے گی اور این پی آئی کو دی جانے والی نرمی واپس لے سکتی ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ضروری اقدامات کرکے اپنی قیمتی جانوں کو بچانا ہے،یہ تب ممکن ہوگا جب لوگ ایس او پیز پر عمل کریں گے اور خود کو ویکسینیشن لگوائیں گے۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ معذور یا بستر پر موجود بزرگ شہریوں کے لئے موبائل ویکسینیشن مہم شروع کریں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا آزاد کشمیر کشیدگی پر اجلاس

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے