عبدالقادر پٹیل

ہمارا دین تمام معاملات میں توازن کا درس دیتا ہے، عبدالقادر پٹیل

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر  صحت  اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہمارا دین نا صرف اس معاملے میں بلکہ تمام معاملات میں توازن کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ج کی کانفرنس کا مقصد آبادی کو بڑھنے سے روکنا نہیں ہے  بلکہ توازن کی بات ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے میٖڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت آبادی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال بھی ہمارے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی بہتر صحت کے لئے سوچنا چاہیے۔

واضح رہے کہ عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کو ہدایت کرتا ہوں کہ اس معاملے پر ایک فورم بنائیں، ہمارا دین نا صرف اس معاملے میں بلکہ تمام معاملات میں توازن کا درس دیتا ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ماں اگر بچے پر دوسال توجہ دے گی تو دونوں کی صحت بہتر رہے گی اور توازن بھی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے