سعید غنی

عمران خان کے بہت سارے رشتے دار سمجھدار بھی ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پی پی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بہت سارے رشتے دار سمجھدار بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے امیدوار اسد نیازی، دراصل عمران خان نیازی کی نحوست سے بچے ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اسد نیازی کو 2018ء میں بھی ٹکٹ دیا تھا لیکن ان کے کاغذات مسترد ہوگئے تھے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ 16 مارچ کی شام کو جب نتائج آئیں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے دوستوں کی پریشانی کا احساس ہے، وہ اپنی خامیوں پر ہمیں نشانہ نہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم حلقہ بندیوں کے خلاف ہر جگہ گئی، حلقہ بندی ہم نے نہیں الیکشن کمیشن نے بنائی، میں حلقہ بندیاں ختم نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن کے پاس جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے