بلاول بھٹو

عوام سمجھ چکے کہ عمران خان کی تبدیلی ایک فراڈ تھی، بلاول بھٹوزرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعظم عمران خان کی تبدیلی کے نعرے پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ نااہل وزیراعظم رمضان میں منہگائی قابو کرنے میں ناکام رہے، وزیراعظم عید پر بھی عوام کو ریلیف نہ دے سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان عام آدمی سے عید کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں تک چھین چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے مہنگائی سے متعلق بیان میں کہا کہ عید پرمہنگے کپڑے اور جوتے خرید کرعوام سمجھ چکے کہ عمران خان کی تبدیلی ایک فراڈ تھی، ان کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی قوت خرید پر تبدیلی کا کاری وار کیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے عوام کی عید پھیکی پڑگئی، عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وزیراعظم عید منانے نتھیا گلی پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے مہنگائی سے متعلق اپنے بیان میں مزید کہا کہ گوشت کی قیمتوں میں 200 روپے فی کلو تک کا اضافہ عمران خان کی حکومت کی ناکامی ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ عید پر 200 روپےکلو منہگی مٹھائی خرید کر عام آدمی نے تبدیلی کی بھیانک قیمت ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے