سرفراز بگٹی

پاک افغان بارڈر ایریا میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کیلئے اعلی سطح کا وفد تشکیل

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لیے اعلی سطح کا وفد تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاک افغان بارڈ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ سرفراز بگٹی نے بات چیت کے ذریعے تصفیہ طلب امور حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لیے اعلی سطح کا وفد تشکیل دے دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی اور وزیر داخلہ بلوچستان کی قیادت میں اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لیے اعلی سطحی وفد آج ہی چمن جائے گا اور منتخب نمائندے اور اعلیٰ حکام چیمبرز آف کامرس، انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کریں گے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک بلوچستان سے دو لاکھ 20ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوایا گیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ون ڈاکیومنٹ ریجیم وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے اور صوبے عمل درآمد کے پابند ہیں جبکہ بارڈر ٹریڈ سے وابستہ متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کرپشن و ناانصافی سے مایوس ہو کر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا، گلزار امام شنبے

(پاک صحافت) ایک سال قبل علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم بی آر اے ایس BRAS …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے