شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے کرپٹ افسران کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کرپٹ افسران کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ سامنے آگیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں پاور ڈویژن نے بجلی چوری اور نقصانات کم کرنے کےلیے حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں کابینہ کو ڈسکوز میں بجلی کی چوری، لائن لاسز، بلز اور ریکوری سے متعلق اعداد و شمار پیش کیے گئے۔

دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں ڈسکوز میں خالی آسامیوں کی جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ بھرتی کے عمل کو شفاف اور بین الاقوامی سطح پررائج بیسٹ پریکٹسز کے ساتھ ہم آہنگ کریں۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلیے کرپٹ افسران کی فہرست مرتب کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی شہرت کے حامل افسران کو اہم عہدوں پر لگایا جائے تاکہ کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہوسکے، خسارہ کم ہو اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے